کولکاتا،7جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لکھنؤ ثانی کہے جانے والے شہر کے مٹیابرج میں تعلیمی بہتری کیلئے کام کررہے خواجہ غریب نوازایجوکیشنل ویلفیئرٹرسٹ نے کل6جنوری جمعہ کو بچیوں کی تعلیم کیلئے کے جی این گرلس ہائی اسکول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مغرؐبی بنگال میں اپنی سماجی خدمات اور عورتوں کی تعلیم و تربیت کی بہتری کیلئے کوشاں فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی سربراہ معروف سماجی کارکن نازیہ الہیٰ خان کو ’سوشل سروس ڈائریکٹ اکٹیویٹی ایوارڈ‘ سے بھی نوازاگیا انہیں یہ ایوارڈ مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جسٹس انتاج علی شاہ نے پیش کیا۔ امین انصاری کی صدارت میں ہوئی اس تقریب میں مغربی بنگال اردو اکادمی کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید منال شاہ القادری‘ مقامی ایم ایل اے ممتاز بیگم‘ ایم پی ادریس علی ایڈوکیٹ‘ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ممبر میئر ان کاؤنسل (ایم ایم آئی سی) شمس الزماں انصاری‘ وارڈ کونسلر رحمت عالم انصاری اور‘ معین الحق چودھری اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔